تین سال کی عمر میں فن کی دنیا میں قدم رکھنے والی بالی ووڈ کی منفرد اداکارہ آرتی چابریہ 21 نومبر 1982 کو پیدا ہوئی تین سال کی عمر میں ماڈلنگ کرنے والی آرتی چابریہ کا شمار بالی ووڈ کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے
ماڈلنگ سے فن کی دنیا میں قدم رکھنے والی آرتی نے 18 سال کی عمر میں مس انڈیا ورلڈ وائڈ 2000 کا تاج اپنے سر پر سجا لیا نشیلی آنکھوں، خوبصورت چہرہ اور دھیمی مسکان لبوں پر سجائے معصوم سی آرتی چابریہ نے میوذیکل البم میں پرفارمنس سے سب کو متاثر کیا اور بالی ووڈ جا پہنچی
آرتی چابریہ نے 2002 میں میوزیکل رومانٹک فلم " تم سے اچھا کون " میں لیڈنگ رول کر کے اپنی جاندار پرفانس اور نیچرل اداکاری سے پہلی فلم میں ہی کروڑوں مداح بنا لیے " تم سے اچھا کون" کی باکس آفس پر کامیابی اور فلم کے گانوں کی مقبولیت نے آرتی چابریہ کو راتوں رات مقبولیت کے افق کا روشن ستارہ بنا دیا
آرتی چابریہ نے اپنے کیرئیر کے دوران لجا، آوارہ پاگل دیوانہ، راجہ بھیا، اب تمہارے حوالے وطن ساتھیو، شادی نمبر1، تیسری آنکھ، پارٹنر، انامیکا، ہائے بے بی، ڈیڈی کول، ٹاس، کس سے پیار کروں، دس تولہ سمیت درجنوں کامیاب فلموں میں لیڈنگ رول کیے اور لاتعداد ایوارڈ حاصل کیے آرتی چابریہ نے مختلف ٹیلی ویژن شوز میں بھی حصہ لیا آرتی چابریہ تامل، تیلگو اور ہندی فلموں کی مصروف اداکاراؤں کی صف میں شمار کی جاتی ہے جس کا کامیابیوں کا سفر روز اول کی طرح جاری ہے
No comments:
Post a Comment