Thursday, April 18, 2019

Sonakshi Sinha


بالی ووڈ کے افسانوی کردار شتروگھن سنہا اور ماضی کی خوبصورت اداکارہ پونم سنہا کے گھر 2 جون 1987 کو جنم لینے والی سوناکشی سنہا رواں عشرہ کی بالی ووڈ کی سب سے خوبصورت اداکارہ ہیں ماڈلنگ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی سوناکشی سنہا نے ماڈلنگ ریمپ پر قدم رکھتے ہی دھوم مچادی تھی جس کو سلمان خان بالی ووڈ میں لے آئے سوناکشی سنہا نے 2010ء میں سلمان خان کے ساتھ "دبنگ" فلم کے ساتھ بالی ووڈ میں دبنگ انٹری کی اور پہلی فلم باکس آفس پر گولڈن جوبلی سپرہٹ ہوئی






تیکھے نقوش، رسیلے ہونٹ اور نشیلی آنکھوں والی سوناکشی سنہا پہلی سپرہٹ فلم سے ہی بالی ووڈ میں فن کے ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹیوں پر دکھائی دینے لگی 2012 میں سوناکشی سنہا کی متواتر تین فلمیں باکس آفس پر سپرہٹ ہوئیں اور سوناکشی سنہا بالی ووڈ میں کامیابی کی علامت سمجھی جانے لگی 2012 میں سوناکشی سنہا کی فلموں راؤڈی راٹھور، سن آف سردار، اور دبنگ2 نے کامیابی کے ریکارڈ قائم کیے






اسی طرح 2013 میں " لٹیرے" اور 2014 میں " ہالیڈے" بھی سوناکشی سنہا کی کامیاب ترین فلمیں ثابت ہوئیں اور سوناکشی سنہا کو بالی ووڈ کی کامیاب ترین اداکارہ بنا دیا سوناکشی سنہا کی کامیاب فلموں کی فہرست طویل ہے سوناکشی سنہا نے جوکر، اوہ مائی گاڈ، ہمت والا، ونس اپون اے ممبئی دوبارہ، باس، بلٹ راجہ، راجکمار، ایکشن جیکسن، تیور، لینگاہ، فورس2، ویلکم ٹو نیویارک، ٹوٹل دھمال سمیت درجنوں کامیاب اور سپرہٹ فلموں میں لیڈنگ رول کر کے لاتعداد ایوارڈز حاصل کیے








سوناکشی سنہا اپنی کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھے ہوئے ہیں اور 2019 میں ریلیز ہونے والی "مشن منگل" اور "دبنگ3" کو بھی ریلیز سے پہلے سپرہٹ قرار دیا جا رہا ہے سوناکشی سنہا نے اداکاری کے ساتھ فلموں کے لئے گانے بھی گائے اور خود کو کامیاب اداکارہ کے ساتھ بہترین گلوکارہ بھی ثابت کیا سوناکشی سنہا نے فلم تیور، آکیرہ، نور، ہیپی پھر بھاگ جائیگی، اور یملا پگلا دیوانہ پھر سے" سمیت کئی فلموں کے لئے گانے گائے

No comments:

Post a Comment