پھارتی ٹی وی اور فلم سکرین کی خوبصورت اداکارہ رہیا چکرابورتی بنگالی خاندان سے تعلق رکھتی ہے بھارتی ٹی وی سکرین دیکھنے والوں کے لئے رہیا چکرابورتی کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے خوبصورت بنگالی حسینہ نے اپنی خوبصورتی اور شاندار پرفارمنس سے لاکھوں مداح بنائے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی رہیا چکرابورتی کے لاکھوں فالورز موجود ہیں
بنگلور سے تعلق رکھنے والی خوبصورت بنگالی حسینہ نے 2009 میں فن نگری میں قدم رکھا اور تیزی سے بالی ووڈ میں قدم جماتی دکھائی دیتی ہے رہیا چکرابورتی نے ایم ٹی وی چینل پر کئی پروگراموں کی میزبانی کی ہے اس کے علاوہ رہیا چکرابورتی تامل، تیلگو اور ہندی فلموں میں بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی اور کئی فلموں میں لیڈنگ رول کیے ہیں رہیا چکرابورتی نے فلم نگری میں اپنی محنت، لگن اور شاندار پرفارمنس سے جگہ بنا لی ہے اور آنے والے وقت میں بالی ووڈ کی کامیاب اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوتی دکھائی دیتی ہیں
رہیا چکرابورتی نے اپنے فلمی کیریئر میں ٹونیگا ٹونیگا، میرے ڈیڈ کی ماروتی، سونالی کیبل، دوبارہ، ہالف گرل فرینڈ، بنک چور اور جلیبی جیسی کامیاب فلموں میں لیڈنگ رول کیے ہیں رہیا چکرابورتی کو شہرت فلم " میرے ڈیڈ کی ماروتی، ہالف گرل فرینڈ اور سونالی کیبل" سے حاصل ہوئی
رہیا چکرابورتی اپنے کیرئیر کے دوران شاندار پرفارمنس پر کچھ ایوارڈز بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے رہیا چکرابورتی کی رواں سال ایک تامل فلم ریلیز کے لئے تیار ہے رہیا چکرابورتی بالی ووڈ میں اپنی کامیابی کے لئے کافی پرامید دکھائی دیتی ہے جبکہ فلم بین بھی رہیا چکرابورتی کو کافی ریسپانس دے رہے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے
No comments:
Post a Comment