Saturday, April 20, 2019

Parineeti Chopra

پرینیتی چوپڑا بالی ووڈ کی خوبصورت اور منفرد انداز کی اداکاری کے سبب مشہور اداکارہ ہیں 22 اکتوبر 1988 کو ہریانہ کے پنجابی چوپڑا خاندان میں پیدا ہونے والی پرینیتی چوپڑا نے انتہائی مختصر وقت میں بالی ووڈ میں خاص مقام حاصل کر لیا پرینیتی چوپڑا نے اپنی کزن پریانکا چوپڑا سے متاثر ہو کر فن کی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا












پرینیتی چوپڑا بہترین اداکارہ کے ساتھ ساتھ بہترین کلاسیکل گائیکہ ہیں پرینیتی چوپڑا نے مانچسٹر یونیورسٹی سے بزنس، فنانس اور اکنامک کی ڈگریاں حاصل کیں پرینیتی چوپڑا نے شروع میں یش راج فلمز کے پبلک ریلیشن آفیسر کے تحت جوائن کیا لیکن پھر 2011 میں "لیڈیز ورسز رکی بہل" میں اہم رول ادا کیا اور پہلی پہلی میں ایوارڈز حاصل کیے اور لاکھوں مداح بنائے جبکہ 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم "عشق زادے" نے پرینیتی چوپڑا کو فن کے آسمان کا درخشان ستارہ بنا دیا











عشق زادے کی شاندار کامیابی نے پرینیتی چوپڑا کے لیے قسمت کے دروازے کھول دیے 2013 میں " شدھ دیسی رومانس" اور 2014 میں " ہنسی تو پھنسی" میں شاندار اور منفرد انداز کی اداکاری سے پرینیتی چوپڑا کے مداحوں کی تعداد کروڑوں تک پہنچ گئی











پرینیتی چوپڑا نے اپنے فنی کیرئیر میں دعوت عشق، کل دل، دیشوم، میری پیاری بندو، گول مال اگین، نمستے انگلینڈ سمیت لاتعداد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور ملکی و بین الاقوامی سطح پر لاتعداد ایوارڈز حاصل کیے 2019 کے دوران پرینیتی چوپڑا کی فلم " سندیپ اور پنکی فرار" اور "جبریہ جوڑی " ریلیز کی منتظر ہیں جن کی کامیابی کے لئے پرینیتی چوپڑا کافی پرامید ہیں

No comments:

Post a Comment