Sunday, April 14, 2019

Sameera Reddy

خوبصورت چہرے والی انڈین اداکارہ سمیرا ریڈی 19 ستمبر 1984 کو آندھرا پردیش میں پیدا ہوئی کلاسیکی رقاصہ کے طور پر فن کی دنیا میں قدم رکھنے والی سمیرا ریڈی نے موسیقی کی ایک ویڈیو سے شہرت حاصل کی اور وہ ویڈیو اس کا اداکاری کی جانب پہلا قدم ثابت ہوئی اور اس کا اداکاری کا سفر شروع ہوا





سمیرا ریڈی نے چار سال میں پندرہ فلموں میں نمایاں کردار ادا کر کے خود کو بڑی اداکاراؤں کی صف میں لا کھڑا کیا سمیرا ریڈی کی خوبصورتی اور خوش لباسی کو متعدد میگزین نے اہمیت دی اور اس پر دنیا بھر میں لکھا گیا پی پی سی کے مصالحہ ٹریڈ نے بھی سمیرا ریڈی کو سراہا سمیرا ریڈی کی مقبولیت کی وجہ سے بھارت میں سمیرا کا نام خاصا مقبول ہو گیا ہے




سمیرا ریڈی کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ اس کے نام پر موبائل ویڈیو گیم متعارف کروایا گیا ہے جو انڈیا سمیت دنیا بھر میں لاکھوں کی تعداد میں ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے سمیرا ریڈی کی دو بہنیں سشما اور میگھنا بھی ماڈلنگ اور اداکاری کرتی ہیں سمیرا ریڈی بے گھر بچوں کی فلاح وبہبود کیلئے بھی بہت اقدامات کرتی ہے سمیرا ریڈی تامل، تیلگو اور ہندی فلموں کی معروف اداکارہ کے طور پر جانی جاتی ہیں





سمیرا ریڈی نے اپنے فنی کیرئیر کے دوران میں نے دل تجھ کو دیا، ڈرنا منع ہے، جے چرن جیو، ٹیکسی نمبر 9211، اشوک، ریس، دے دنا دھن، آکروش اور تیز جیسی کامیاب فلموں میں اپنے فن کے جوہر دکھائے اور لاتعداد ایوارڈ حاصل کیے سمیرا ریڈی 2014 میں پیا گھر سدھار گئی سمیرا ریڈی نے اپنے خوبصورتی اور بہترین اداکاری سے لاکھوں مداح بنائے ہیں ۔

No comments:

Post a Comment