Thursday, April 18, 2019

Ayesha Takia

گجراتی فیملی سے تعلق رکھنے والی بالی ووڈ کی خوبصورت گجراتی حسینہ عائشہ ٹاکیہ 10 اپریل 1986 کو ممبئی میں پیدا ہوئی عائشہ ٹاکیہ نے دھرمیندر کے بھتجے کے ساتھ فلم " ٹارزن " سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اور آغاز سے ہی بالی ووڈ پر چھا گئی






خوبصورت گجراتی حسینہ عائشہ نے ٹارزن کی کامیابی کے بعد ناکامیوں کا بھی سامنا کیا لیکن گھبرائی نہیں بلکہ اپنے فن اور اداکاری کے زریعے پھر بالی ووڈ کے افق پر چھا گئی عائشہ ٹاکیہ نے اس دوران تیلگو فلموں میں بھی قسمت آزمائی کی




عائشہ ٹاکیہ نے فلم ڈور میں گلیمر کے بغیر اداکاری کر کے خود کو بہترین اداکارہ ثابت کیا اور وہ بالی ووڈ پر چھاتی چلی گئی عائشہ ٹاکیہ نے فنی کیرئیر میں "دل مانگ مور " اور "شادی نمبر1" جیسی ناکام فلموں میں بھی کام کیا لیکن اسی گجراتی حسینہ عائشہ ٹاکیہ نے سوچا نہ تھا، سپر، ہوم ڈیلوری، شادی سے پہلے ، سلام عشق، کیا لو سٹوری ہے، فول اینڈ فائنل، کیش، سنٍڈے، دے تالی اور وانٹیڈ جیسی سپرہٹ اور باکس آفس پر کامیاب فلموں میں لیڈنگ رول کیے





عائشہ ٹاکیہ نے فرحان عظمی سے شادی کی جس سے اس کا ایک بچہ بھی ہے شادی کے بعد عائشہ ٹاکیہ فلم انڈسٹری سے کنارہ کش ہو گئی ہیں لیکن آج بھی ان کے لاکھوں مداح ہیں جو انہیں دوبارہ فلم انڈسٹری میں دیکھنا چاہتے ہیں

No comments:

Post a Comment