Thursday, April 25, 2019

Isha Koppikar





بالی ووڈ کی خوبصورت، درازقد اور پرکشش اداکارہ عشا کوپیکر 19 ستمبر 1976 کو پیدا ہوئی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1995 میں  عشا کوپیکر نے مس انڈیا مقابلہ میں حصہ لیے کر مس ٹیلنٹ کا تاج اپنے نام کر لیا باصلاحیت اور خوبصورت عشا نے 1998 میں دو تامل فلموں میں لیڈنگ رول کیے اور بھرپور پذیرائی حاصل کی










عشا نے اپنے خوبصورت، باصلاحیت اور درازقد ہونے سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے ہوئے ماڈلنگ شروع کر دی اور بے شمار ملٹی نیشنل کمپنیوں کی براںڈ عشا کی وجہ سے مارکیٹ میں راج کرنے لگیں  " کھلاس فیم" عشا کو بالی ووڈ کی فلم " کمپنی" کی وجہ سے بہت زیادہ پذیرائی ملی اور وہ بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ شمار ہوئی عشا کو ہم جنس پرستی پر مبنی متنازعہ فلم " گرل فرینڈ " کی وجہ سے بہت زیادہ تنقید کا سامنا کرنا پڑا " گرل فرینڈ " میں متنازعہ رول کے بعد عشا کو بالی ووڈ کی فلم " قیامت " میں بھی منفی کردار دیا گیا جس سے جہاں عشا کو بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی وہیں کچھ مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے خوبصورت اور درازقد عشا کو تائیکوانڈو میں بیلک بیلٹ حاصل کرنا پڑی فلم " قیامت" میں شاندار پرفارمنس پر عشا نے کئی ایوارڈ بھی حاصل کیے




عشا نے تامل، تیلگو، مراٹھی اور ہندی فلموں میں لیڈنگ رول کیے عشا کوپیکر نے اپنے فلمی سفر کے دوران جوڑی، فضا، راہول،  پیار عشق اور محبت،  آمدنی اٹھنی خرچہ روپیہ، کمپنی، کانٹے، پنجر،  دل کا رشتہ،  ڈرنا منع یے،  ایل او سی،  رودرکش،  ہم تم،  گرل فرینڈ،  انتقام،  کیا کول ہیں ہم،  ڈی،  میں نے پیار کیوں کیا،  ڈرنا ضروری ہے،  36 چائنہ ٹاؤن،  ڈان، حسینہ،  ڈالنگ، ہیلو،  سلام عشق،  ایک ویواہ ایسا بھی،  رب نے بنا دی جوڑی،  سمیت درجنوں کامیاب اور سپرہٹ فلموں میں شاندار پرفارمنس سے لاکھوں مداح بنائے اور بے شمار ایوارڈز حاصل کیے۔عشا کوپیکر نے 2009 میں ٹمی نارنگ سے شادی کر لی بالی ووڈ کی خوبصورت اور پرکشش حسینہ عشا کوپیکر کا بالی ووڈ میں کامیابیوں کا تسلسل جاری ہے اور عشا کوپیکر بالی ووڈ کی مصروف ترین اداکارہ شمار کی جاتی ہیں

No comments:

Post a Comment