بالی ووڈ کے کپور گھرانے سے تعلق رکھنے شوخ و چنچل کرینہ کپور اپنی الگ ہی شناخت و پہچان رکھتی ہیں 21 ستمبر 1980 کو پیدا ہونے والی کرینہ کپور ماضی کے معروف اداکار رندھیر کپور اور اداکارہ ببیتا کپور کے گلشن کا پھول ہیں
کرینہ کپور کی بہن کرشمہ کپور بھی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیں کپور خاندان سے تعلق رکھنے والی ورسٹائل اداکارہ کرینا کپور 2000ء میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تو کامیابی ان کی منتظر دکھائی دی اور کرینہ کپور نے ہر قدم پر کامیابی حاصل کی شوبز پر راج کرنے کے سپنے کے ساتھ فلم انڈسٹری میں آنے والی کرینہ کپور نے انتہائی کم وقت میں کامیابیاں سمیٹ کر ثابت کیا ہے کہ لگن اور جستجو سے انسان ہر میدان میں کامیابی حاصل کر سکتا ہے
کرینہ کپور کے کیرئر میں رفیوجی، اشوکا، کبھی خوشی کبھی غم، چمیلی، اومکارا، جب وی میٹ، بجرنگی بھائی جان، 3 ایڈیٹ جیسی درجنوں کامیاب فلموں کا سلسلہ ہے جنہوں نے کرینہ کپور کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا
کرینہ کپور نے فلم "چمیلی" نے منفرد کردار کو شاندار طریقے سے ادا کر کے خود کو ورسٹائل اداکارہ ثابت کیا کرینہ کپور نے کیرئر کے دوران اپنی جاندار کردار ادا کر کے لاکھوں دلوں پر راج قائم کیا جس کے اعتراف میں کرینہ کپور کو ملکی و عالمی سطح پر کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا کرینہ کپور نے 2012 میں ساتھی اداکار سیف علی خان سے شادی کر لی۔
No comments:
Post a Comment