Jai Ho Girl Daisy Shah
بھارتی اداکارہ، ماڈل اور ڈانسر ڈیزی شاہ 25 اگست 1984 کو پیدا ہوئی خوبصورت اور معصوم چہرے پر ہر وقت مسکراہٹ سجائے رکھنے والی ڈیزی شاہ نے بالی ووڈ کے معروف کیریو گرافر گنیش اچاریہ کی اسسٹنٹ کے طور پر فلمی دنیا میں قدم رکھا
ڈیزی شاہ پہلی مرتبہ 2003 میں سلمان خان کی فلم "تیرے نام" میں بطور ڈانسر پردہ سکرین پر دکھائی دی ڈیزی شاہ 2003 سے 2011 تک بطور ڈانسر مختلف فلموں میں پردہ سکرین پر دکھائی دیتی رہیں 2011 میں پہلی مرتبہ کناڈا فلم " باڈی گارڈ " میں اہم رول ادا کرنے کا موقع ملا جو ڈیزی شاہ کے لیے کامیابی حاصل کرنے کا موقع تھا جس سے ڈیزی شاہ نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور اپنی شاندار پرفارمنس کی بنا پر بالی ووڈ تک جا پہنچی
ڈیزی شاہ 2014 میں بالی ووڈ کی فلم " جے ہو" میں سلمان خان کے مقابل لیڈنگ رول کے زریعے فن کی بلندیوں تک پہنچ گئی فلم نگری میں بطور کو ڈانسر اور اسسٹنٹ کریوگرافر قدم رکھنے والی ڈیزی شاہ اپنی محنت اور لگن کی بدولت بالی ووڈ کی اہم اداکاراؤں کی صف میں جا کھڑی ہوئی ڈیزی شاہ کو فلم " جے ہو" میں بہترین اداکاری کی بنا پر 2015 میں " بگ سٹار انٹرٹینمنٹ ایوارڈز " کے لیے نامزد کیا گیا فلم نگری میں ڈانسر کی حیثیت سے قدم رکھنے والی ڈیزی شاہ نے تیرے نام، مستی، ہم کو دیوانہ کر گئی، ڈیپارٹمنٹ، خدا قسم، باڈی گارڈ، بھادرا، گجیندرا، بلڈی عشق، بچن، جے ہو، سپارک، ہیٹ سٹوری3، رام رتن، ریس3 سمیت لاتعداد فلموں میں اپنی اداکاری اور ڈانس کے جوہر دکھائے
ڈیزی شاہ نے اپنی ڈانس میں مہارت اور شاندار پرفارمنس کی بنا پر لاکھوں مداح بنائے اور فلم بینوں کی جانب سے خوبصورت چہرے والی ڈیزی شاہ کو خاصا پسند کیا جاتا ہے فلمی صنعت سے وابستہ تجزیہ نگاروں کی جانب سے ڈیزی شاہ کو مستقبل میں بالی ووڈ کی مصروف ترین اداکارہ قرار دیا جاتا ہے
No comments:
Post a Comment