Saturday, April 20, 2019

Shriya Pilgaonkar

سریا پائلگونکار فنکارہ اور ڈائریکٹر کی شہرت کی حامل ہیں سریا پائلگونکار 25 اپریل 1989 کو ممبئی میں پیدا ہوئی ہندی سیریل "تو تو میں میں" سے فن کی دنیا میں قدم رکھنے والی سریا نے بہت جلد بطور اداکارہ، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر اپنی پہچان بنا لی









سریا پائلگونکار نے ٹیلیویژن سیریل "مرزا پور " سے شہرت حاصل کی اور سوئیٹی کے کردار کے زریعے لاکھوں دلوں کی سوئٹی بن گئی بالی ووڈ کی 2006 میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی فلم " فین" میں مختصر لیکن جاندار کردار سے سریا پائلگونکار نے بالی ووڈ میں بھی جگہ بنا لی ہے





سریا پائلگونکار نے اس قبل بھی کچھ ہندی فلموں میں اداکاری کی لیکن خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر پائی سریا پائلگونکار کی 2019 میں فلم ریلیز ہو رہی ہے " ہاتھی میرے ساتھی " میں سریا پائلگونکار جرنلسٹ کا کردار ادا کریں گی اور اس فلم سے سریا کو کافی امیدیں ہیں





تاہم بالی ووڈ ذرائع کے مطابق سریا پائلگونکار کی فلم نے باکس آفس پر کامیابی حاصل کر لی تو سریا پائلگونکار بالی ووڈ میں قدم جمانے میں کامیاب ہو جائیں گی سریا پائلگونکار نے بطور ڈائریکٹر اور پروڈیوسر مختلف ٹی وی چینلز کے لیے بہترین سیریل بنائی ہیں جو عوام کافی مقبول ہو رہی ہیں

No comments:

Post a Comment