دہلی کے سکھ گھرانے سے تعلق رکھنے والی پنجابی حسینہ منیشا لامبا 18 جنوری 1985 کو پیدا ہوئی منیشا لامبا تعلیم حاصل کرنے کے بعد صحافت کا شعبہ میں جانے کا ارادہ رکھتی تھی اور اس کا اداکاری کا قطعاً کوئی ارادہ نہیں تھا منیشا لامبا نے دوران تعلیم ماڈلنگ شروع کر دی تھی
اور دوران ماڈلنگ بالی ووڈ ڈائریکٹر سوجیت سرکار نے منیشا لامبا سے متاثر ہو کر فلم کی آفر کی اور اپنی فلم فلم "یہاں " میں لیڈنگ رول ادا کرنے کی آفر کی جس کو منیشا لامبا نے قبول کر لیا 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم "یہاں " منیشا لامبا کی پہلی فلم تھی فلم کی کامیابی منیشا لامبا کی کامیابی ثابت ہوئی "یہاں " کی کامیابی کے بعد منیشا لامبا کو مختلف فلموں کی آفرز ہوئی اور منیشا لامبا کی متعدد فلمیں باکس آفس پر کامیاب فلمیں قرار دی جاتی ہیں
No comments:
Post a Comment