Monday, April 22, 2019

Kajal Aggarwal

بالی ووڈ، تامل اور تیلگو فلموں کی معروف اداکارہ کاجل اگروال 19 جون 1985 کو پیدا ہوئی ساؤتھ انڈیا کی خوبصورت آنکھوں والی کاجل اگروال نے ماڈلنگ، گائیکی اور اداکاری میں اپنی منفرد پہچان بنائی اور لاکھوں مداح بنائے اور فلم بین کاجل اگروال کو کی کسی فلم موجودگی کو فلم کی کامیابی کی وجہ قرار دیتے ہیں





کاجل اگروال نے 2004 میں بالی ووڈ کی فلم ' کیوں! ہو گیا نہ۔۔۔" سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا پہلی فلم باکس آفس پر سپرہٹ ہونے سے کاجل اگروال کی کامیابی یقینی ہو گئی اپنے فنی سفر کے دوران کاجل نے درجنوں ہندی، تامل اور تیلگو فلموں میں لیڈنگ رول کیے اور لاتعداد ایوارڈ اور مداحوں کی محبت اپنے نام کی







کاجل اگروال نے اپنے کیرئیر کے دوران لکشمی کلیانام، چندا ماما، ماگادھیرا، ڈارلنگ، مسٹر پرفیکٹ، بزنس مین، نائیک، بادشاہ، ٹیمپر، کھلاڑی نمبر150، ماترن، تھپکی سمیت لاتعداد کامیاب فلموں میں لیڈنگ رول کیے کاجل اگروال کو اپنے کیرئیر کے پہلے دو سال مسائل اور ناکامیوں کا بھی سامنا کرنا پڑا لیکن 2009 میں ریلیز ہونے والی تیلگو فلم " ماگادھیرا" کاجل اگروال کے لئے خوش قسمتی کا سبب کامیابی کا راستہ ثابت ہوئی 2011 میں کاجل اگروال کی بالی ووڈ کی فلم " سنگھم" اور 2013 میں " سپیشل 26" باکس آفس پر سپرہٹ فلمیں ثابت ہوئیں اور کاجل اگروال بالی ووڈ کے افق پر چھانے لگی







کاجل اگروال اس وقت بالی ووڈ کی کامیاب ترین اداکارہ قرار دی جاتی ہیں اور فلم انڈسٹری کے تجزیہ کار کاجل اگروال کو مستقبل میں بالی ووڈ پر راج کرنے والی اداکارہ قرار دیتے ہیں

No comments:

Post a Comment