Tuesday, April 9, 2019

Aishwarya Rai

طلسماتی آنکھوں والی خوبصورت اور دراز قد ماڈل و انڈین اداکارہ ایشوریہ رائے 1 نومبر 1973ء کو منگلور میں پیدا ہوئی اور 1994 میں مس ورلڈ منتخب ہوئی




نامور انڈین فلمی اداکارہ ایشوریہ نے فلیمیریہ ایوارڈ، اور انڈیا کا اعلی ترین پدما شری ایوارڈ سمیت ملکی و بین الاقوامی سطح پر لاتعداد ایوارڈز حاصل کیے ایشوریا رائے کو عالمی سطح پر خوبصورت ترین خاتون قرار دیا جاتا ہے ممبئی کی رہنے والی ایشوریہ رائے نے یونیورسٹی آف ممبئی سے تعلیم حاصل کی اور 1997 ء میں تامل فلم " ارووار" سے اپنے فلمی کیرئیر شروع کیا



جبکہ بالی ووڈ سے ان کی پہلی ریلیز ہونے والی فلم " اور پیار ہو گیا " بھی 1997 کو ہی ریلیز ہوئی جس نے بے مثال کامیابی حاصل کی اور ایشوریہ رائے لاکھوں دلوں کی دھڑکن بن گئی 1999 میں ریلیز ہونے والی فلم " ہم دل دے چکے صنم" اور 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم " دیوداس" میں بے مثال اور لاجواب اداکاری نے ایشوریہ رائے کو شہرت کے آسمان پر پہنچا دیا ہے اور ایشوریہ نے دو مرتبہ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ ایشوریہ رائے نے 2007 میں ابھیشیک بچن سے شادی کی اور ایشوریہ رائے بچن بن گئی


۔ ایشوریہ نے بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ تامل اور بنگالی فلموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جویر دکھائے اور خود کو بہترین اداکارہ ثابت کیا ایشوریہ رائے بچن نے فلمی کیریئر کے دوران گزارش، محبتیں، جودھا اکبر، دھوم 2، اے دل ہے مشکل، سمیت کئی فلموں میں کام کیا۔ ایشوریہ رائے بچن نے 2007 میں ابھیشیک بچن سے شادی کے بعد فلمی دنیا کو خیر باد کہہ دیا ہے اور ان کی ایک بیٹی ہے



ایشوریہ رائے کو اقوام متحدہ کے پروگرام برائے ایڈز کنٹرول کے لئے ایمبسڈر بھی مقرر کی گیا ایشوریہ رائے پہلی انڈین فلمی اداکارہ ہیں جو " کینس فلم فیسٹیول " کی جیوری ممبر منتخب ہو ئی۔ ایشوریہ رائے بچن نے انڈیا کا اعلی ترین پدما شری ایوارڈ اور حکومت فرانس کے اعلی ترین ایوارڈ سمیت عالمی سطح پر لاتعداد ایوارڈز حاصل کیے۔








No comments:

Post a Comment