Thursday, April 11, 2019

Madhuri Dixit

مستانے نین اور منفرد انداز کی مالک مادھوری ڈکشت کا دنیا کے لاکھوں افراد کے دلوں پر راج ہے شوخ و چنچل مادھوری ڈکشت 15 مئی 1967 کو پیدا ہوئی 80ء کی دھائی میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی مادھوری ڈکشت کو دیکھا اور سری دیوی جیسی بڑی اداکاروں کے مقابلے میں سخت محنت کرنا پڑی اور محنت کے بل بوتے پر مادھوری ڈکشت نے بالی ووڈ کے آسمان پر راج کیا اور تمام ساتھی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ گئی









مادھوری نے ہر کردار کو چیلج سمجھ کر قبول کیا اور اپنی شاندار اداکاری سے کرداروں میں جان ڈال دینا مادھوری جی کا ہی کام تھا مادھوری ڈکشت نے 90ء کی دھائی میں بلاشبہ بالی ووڈ پر راج کیا اور ان کے مقابل کوئی نہیں دکھائی دیتی تھی مادھوری ڈکشت نے لازوال اور منفرد کردار ادا کر کے بالی ووڈ کی تاریخ میں امر ہو گئی ہیں بالی ووڈ میں نئی آنے والی متعدد اداکاراؤں نے مادھوری کو کاپی کرنے کی کوشش کی لیکن مادھوری تو صرف ایک ہی ہے




مادھوری نے تیزاب، رام لکھن، تری دیو، کشن کنہیا، دل، ساجن، بیٹا، کھل نائیک، ہم آپ کے ہیں کون، راجہ، دل تو پاگل ہے، پرندے، مرتیوڈنڈ، انجام، پکار، لجا، دیوداس، آجا نچ لے، ڈیڑھ عشقیہ، گلاب گینگ، ٹوٹل دھمال جیسی سینکڑوں لازوال فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے مادھوری ڈکشت اپنے ڈانس اور اداکاری کے زریعے دلوں پر راج کرنے سے واقف تھی اور مادھوری کا ڈانس، دیکھنے والے دل کی دھڑکنیں رکتی محسوس کرتے تھے




مادھوری ڈکشت 1999 میں شری رام مادھو نین سے شادی کر کے پیا گھر سدھار گئی مادھوری ڈکشت نے اپنے فلمی کیرئیر کے دوران پدما شری سمیت سینکڑوں ایوارڈز حاصل کیے


No comments:

Post a Comment