Saturday, April 13, 2019

Kangana Ranaut

بالی ووڈ کی منفرد انداز کی اداکارہ کنگنا رناوت 23 مارچ 1987 کو پیدا ہوئی ہماچل پردیش کی کنگنا رناوت کتھک رقص میں ماہر ہیں اور اس کی باقاعدہ تربیت حاصل کی ہے





کنگنا رناوت حادثاتی طور پر فلمی دنیا میں آئی 2005 میں کنگنا رناوت ممبئی کے کافی پینے کے لئے کیفے گئی تو وہاں فلم ساز انورگ باسو نے کنگنا رناوت کو دیکھ کر فلم میں مرکزی کردار کی آفر کی




اور 2006 میں فلم " گینگسٹر " سے کنگنا رناوت کے فنی سفر کا آغاز ہوا "گینگسٹر " کی کامیابی اور فلم میں کنگنا رناوت کے عمدہ کردار کو فلم بینوں کی جانب سے خوب سراہا گیا اور کنگنا رناوت نے پہلی فَلم سے ہی لاکھوں پرستار بنا لیے اور فلم فیئر ایوارڈ حاصل کر لیا




کنگنا رناوت نے اپنے فلمی کیریئر کے دوران وہ لمحے، فیشن، راز، ونس اپون اے ممبئی، تنو ودذ منو، کرش3، تنو ودذ منو ریٹرن، کوئین، جیسی لاتعداد کامیاب فلموں میں مرکزی کردار ادا کر کے بے شمار ایوارڈز حاصل کیے کنگنا رناوت کی 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم " دی کوئین آف جھانسی" کو بھی آنے والے وقت کی کامیاب فلم قرار دیا جا رہا ہے ۔

No comments:

Post a Comment