بھارتی اداکارہ سیلینا جیٹلی 24 نومبر 1981 کو کابل میں پیدا ہوئی جس کے والد انڈین آرمی کے ریٹائرڈ آفیسر ہیں جبکہ اس کی والدہ افغان ہیں اور نفسیاتی معالج ہیں سیلینا جیٹلی نے 16 سال کی عمر میں تعلیم کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ شروع کر دی
سیلینا جیٹلی صرف بیس سال کی مس انڈیا 2001 منتخب ہوئی جبکہ چار مرتبہ مس یونیورس کے مقابلہ میں رنر اپ رہی 2003 میں معروف ڈائریکٹر فیروز خان نے خوبصورت اور باصلاحیت سیلینا جیٹلی کو فلم آفر کی سیلینا جیٹلی نے فلم "جانشین " میں لیڈنگ رول کیا اور پہلی فلم باکس آفس پر سپرہٹ رہی جس سے سیلینا بالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں شمار ہونے لگی
خوبصورت آنکھوں والی سیلینا جیٹلی نے بہت کم فلموں میں کام کیا لیکن اس کی ہر فلم سپرہٹ ثابت ہوئی سیلینا جیٹلی نے بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کے دوران جانشین، کھیل، سلسلے، نو انٹری، جوانی دیوانی، زندہ، اپنا سپنا منی منی، ریڈ، ہائے بے بی، سی کمپنی، گول مال ریٹرن، پے ائنگ گیسٹ، ایکسیڈنٹ آن ہل روڈ، ہیلو ڈارلنگ، تھینک یو، سمیت کئی سپرہٹ اور کامیاب فلموں میں لیڈنگ رول کیے سیلینا جیٹلی نے اپنی شاندار پرفارمنس کی بنا پر کئی ایوارڈ اپنے نام کیے اور اپنی شاندار اداکاری سے لاکھوں لوگ اپنے گرویدہ بنالیے
No comments:
Post a Comment