Friday, April 12, 2019

Hema Malini

بالی ووڈ کی تاریخ میں جہاں دیگر بہت سے اداکاراؤں نے راج کیا انہی میں سے ایک نام ہیما مالنی کا بھی ہے جو صرف ایک نام نہیں بلکہ جستجو، لگن، محنت اور کامیابی کی تاریخ ہے 16 مئی 1948 کو پیدا ہونے والی ہیما مالنی نے تامل فلموں سے فنی کیرئیر کا آغاز کیا تو برسوں صرف تامل فلموں تک محدود رہی 1962




1962 میں فنی کیرئیر کا آغاز کرنے والی ہیما مالنی کو 1968 میں لیڈنگ رول ملا ہیما مالنی کی جوڑی راجیش کھنہ، دھرمیندر اور دیو آنند کے ساتھ سپرہٹ رہی 1977 میں بننے والی فلم " ڈریم گرل " سے ہیما مالنی کے لیے کامیابی کے دروازے کھلے ہیما مالنی نے اپنے فنی کیرئیر کے دوران کرانتی، ستے پے ستا، قانون، رام کلی، بغاوت، پاپ کا انت، سیتا پور کی گیتا، درد، بندش، قدرت، ہم دونوں، ایک چادر میلی سی، ایک نئی پہیلی، آندھی طوفان، جمائی راجہ سمیت سینکڑوں فلموں میں اہم رول ادا کیے ہیما مالنی کو بالی ووڈ میں بہترین ڈانسر کے طور پر بھی یاد کیا جاتا ہے


ہیما مالنی کو معروف 1975 میں فلم " شعلے " نے کامیابی کے آسمان پر بٹھا دیا اور ہیما مالنی کی فلم میں موجودگی کامیابی کی علامت سمجھا جاتا تھا ہیما مالنی نے 1980 میں دھرمیندر سے بیاہ رچا لیا تھا ہیما مالنی کی بیٹی ایشا دیول بھی فلم انڈسٹری میں موجود ہیں لیکن وہ عظیم اداکاروں کی بیٹی ہونے کے باوجود فلم انڈسٹری میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر پائی۔




ہیما مالنی نے اپنے فنی کیرئیر میں پدما شری سمیت سینکڑوں ایوارڈز حاصل کیے ہیما مالنی نے اداکاری کے فلم، پروڈیوسر بننے کا فیصلہ کیا اور کئی کامیاب فلمیں بنائیں ہیما مالنی نے اداکاری کے ساتھ سیاست میں قدم رکھا تو یہاں بھی قسمت نے ان سربلند کیا اور بھارتیہ جنتاپارٹی کی ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئیں ہیما مالنی کا فن کا سفر پانچ دھائیوں سے جاری ہے اور آج بھی لاکھوں پرستار ہیما مالنی کی وجہ سے فلموں کو کامیاب کراتے ہیں

No comments:

Post a Comment