بالی ووڈ کے ماضی کے نامور اداکار انیل کپور کی بیٹی خوبصورت مسکان والی اداکارہ سونم کپور اپنی جاندار اداکاری سے بالی ووڈ میں مقام بنانے میں کامیابی حاصل کر لی ہے
جون 1986 کو پیدا ہونے والی سونم کپور نے اپنی محنت اور جاندار اداکاری کے جوہر دکھا کر جہاں لاکھوں
پرستار بنائے وہیں نیشنل فلم ایوارڈ سمیت درجنوں ایوارڈز اپنے نام کیے سونم کپور کا شمار بالی ووڈ کے چند اعلی تعلیم یافتہ اداکاروں میں کیا جاتا ہے
سونم کپور نے آرٹ اینڈ تھیٹر کی تعلیم یونائیٹڈ ورلڈ کالج آف ساؤتھ ایسٹ ایشیا سنگا پور سے حاصل کی اور فلم انڈسٹری میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر قدم رکھا لیکن فلم انڈسٹری کے نامور گھرانے سے تعلق کی بنا پر جلد ہی اداکاری شروع کر دی اور 2007 میں پہلی فلم "سانوریا" سے پردہ سکرین پر جلوہ افروز ہوئی۔ سونم کپور نے انتہائی کم وقت میں فلم انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا
سونم کپور نے آئی ہیٹ لو سٹوری، رانجھنا، ڈولی کی ڈولی، خوبصورت سمیت کئی فلموں میں کام کیا سونم کپور 2018 میں آنند آہوجا سے سے شادی کر کے سونم کپور آہوجا ہو گئیں سونم کپور کے انسٹا گرام پر فالورز کی تعداد 11 ملین سے تجاوز کرگئی ہے
No comments:
Post a Comment