Tuesday, April 23, 2019

Riya Sen


بھارت کے فنکار گھرانے سے تعلق رکھنے والی ریا سین 24 جنوری 1981 کو مغربی بنگال کے معروف شہر کولکتہ میں پیدا ہوئی ریا سین ماضی کی معروف اداکارہ مون مون سین کی بیٹی اور بالی ووڈ اداکارہ ریما سین کی بہن ہیں








ریا سین نے پہلی مرتبہ 15 سال کی عمر میں 1999 میں تامل فلم " تاج محل " میں کام کیا اور انتہائی کم عمری میں کیمرہ کے سامنے پراعتماد اداکاری سے سب کو حیران کر دیا جبکہ اس سے قبل 1991 میں بطور چائلڈ سٹار بھی فلم "وش کنیا" میں اداکاری کی ریا سین نے 2000 میں تامل فلم " گڈ لک " میں لیڈنگ رول کیا جبکہ 2001 میں بالی ووڈ فلم "سٹائل" میں لیڈنگ رول سے ریا سین بالی ووڈ میں قدم جمانے میں کامیاب ہوئی






ریا سین اپنے فنی سفر میں بہت سی تامل اور ہندی فلموں میں لیڈنگ رول کیے اپنے فنی سفر کے دوران ریا سین نے دل ول پیار ویار، قیامت، جھنکار بیٹس، دل نے جسے اپنا کہا، شادی نمبر1، سلسلے، اپنا سپنا منی منی، ہائے بے بی، مائی لو سٹوری، راگنی ایم ایم ایس سمیت کئی کامیاب فلموں میں لیڈنگ رول کیے اپنے فنی سفر کے دوران ریا سین کئی ایوارڈز کی حقدار بھی کہلائی

No comments:

Post a Comment