Tuesday, April 16, 2019

Lara Dutta

خوبصورتی اور ذہانت بہت کم خواتین میں اکھٹی دکھائی دیتی ہیں لیکن بالی ووڈ اداکارہ لارا دتہ خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ذہانت میں بھی بے مثال ہیں اقتصادیات میں ماسٹرز کرنے والی لارا دتہ 16 اپریل 1978 کو پھارتی شہر غازی آباد میں پیدا ہوئی 2000ء میں مس یونیورس منتخب ہونے والی لارا دتہ اقتصادیات جیسے شعبہ میں ڈگری لینے کے باوجود بالی ووڈ کی کامیاب اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں







خوبصورت چہرہ والی مس یونیورس لارا دتہ نے اپنی ذہانت، خوبصورتی اور بہترین اداکاری سے لاکھوں لوگ اپنے مداح بنائے۔






لارا دتہ نے اپنے اپنے فنی کیرئیر کے دوران تامل اور ہندی فلموں میں لیڈنگ رول ادا کیے اور لاتعداد ایوارڈ اپنے نام کیے۔ بالی ووڈ میں لارا دتہ نے انداز، مستی، کال، نو انٹری، بھاگم بھاگ، پارٹنر، ہاؤس فل، ڈان 2، سنگھ از بلینگ، جھوم برابر جھوم سمیت درجنوں فلموں میں لیڈنگ رول کر کے لاکھوں افراد کو اپنا مداح بنا لیا






لارا دتہ نے 2011 ء میں شادی کر لی اور ایک بچے کی ماں بننے کے باوجود آج بھی بالی ووڈ کی چند سمارٹ اور خوبصورت اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں لارا دتہ فنی کیرئیر اور کامیابیوں کا سفر روز اول کی طرح جاری ہے اور لارا دتہ بہت جلد نئی فلموں کے ساتھ پردہ سکرین پر جلوہ افروز ہوں گی۔

No comments:

Post a Comment