Tuesday, April 9, 2019

Deepika Padukone

بھارتی شہر ممبئی کی رہنے والی سانولی حسینہ دپیکا پڈکون 5 جنوری 1986 کو پیدا ہوئی جبکہ ان کا آبائی علاقہ بنگلور ہے




دپیکا پڈکون کے والد بیڈمنٹن کے کھلاڑی تھے اور دپیکا پڈکون خود بھی بیڈمنٹن کی بہترین کھلاڑی تھی لیکن اس نے کھیل کی بجائے ماڈلنگ کو ترجیح دی اور 2006 میں پہلی فلم " اوم شانتی اوم " میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کر کے فلم فئیر ایوارڈ حاصل کر کے بالی ووڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے دپیکا پڈکون کے بالی ووڈ میں قدم رکھتے ہی کامیابی نے قدم چومے اور بہت ہی مختصر وقت میں بالی ووڈ کے آسمان کا جگمگاتا ستارہ بن گئی ہیں




دپیکا پڈکون نے بالی ووڈ کی کئی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں لفنگے پرندے، لو آج کل، بچنا اے حسینو، یہ جوانی ہے دیوانی، چنائی ایکسپریس، ہیپی نیو ائیر، اور باجی راو مستانی جیسی لاتعداد فلمیں ہیں جنہوں نے دپیکا پڈکون کی بہترین اداکاری کی وجہ سے کروڑوں روپے کا بزنس حاصل کیا اور کامیاب فلمیں قرار پائی ہیں


دپیکا پڈکون نے 2018 میں ساتھی اداکار رنویر سنگھ سے شادی کر لی دپیکا پڈکون نے اپنے لاجواب اداکاری 

کی وجہ ملکی و بین الاقوامی سطح پر کئی ایوارڈز بھی حاصل کیے۔





No comments:

Post a Comment