Tuesday, April 9, 2019

Priyanka Chopra

سانولی سلونی سی پریانکا چوپڑا 18 جولائی 1981 کو پیدا ہوئی اور 2000 میں 19 سال کی عمر میں مس ورلڈ کا ٹائٹل جیت کر سب کو حیران کر دیا مس ورلڈ منتخب ہونے کے بعد پریانکا چوپڑا نے صرف ماڈل بننے کے بجائے فلموں میں کام کرنے کا فیصلہ کیا 




فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے ساتھ ساتھ گلوکارہ اور فلم پروڈیوسر بن کر بھی سب فلم انڈسٹری کو حیران کیا اور اپنا نام بنایا اور پانچ فلمی ایوارڈ اپنے نام کر لیے اور 2016 ء میں دنیا کے 100 ٹاپ موثر افراد کی فہرست میں شامل ہو گئی اور 2018 ء میں دنیا کی 100 طاقتور خواتین کی فہرست میں بھی پریانکا چوپڑا کا شمار ہونا ان کے باصلاحیت ہونے کا عالمی سطح ہر اعتراف کے مترادف ہے




پریانکا چوپڑا نے بالی ووڈ کی متعدد فلموں میں اداکاری کی جن میں دی ہیرو، انداز، مجھ سے شادی کرو گی، اعتراض، کمینے، باجی راو مستانی، سات خون معاف، ڈان 3، کرش 3، قابل ذکر فلیمیں ہیں پریانکا نے 2012 ء میں فلم " برفی" میں گونگی بہری لڑکی کا کردار ادا کر کے فلم انڈسٹری اور شائقین کو حیران کر دیا اور فلم نے بے شمار کامیابیاں حاصل کیں۔ پریانکا چوپڑا نے بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ ہالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے




پریانکا چوپڑا نے فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے ساتھ ساتھ انسان حقوق کے لئے بے شمار کام کیے جس کی وجہ اقوام متحدہ کی جانب سے پریانکا چوپڑا کو گلوبل ایمبسڈر مقرر کیا گیا پریانکا چوپڑا نے بچوں اور خواتین کے حقوق کے لئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں اور یہ سلسلہ جاری ہے پریانکا چوپڑا کے مطابق یہ سلسلہ ہمیشہ جاری رہے گا۔


No comments:

Post a Comment