Saturday, April 20, 2019

Nargis Fakhri

امریکی شہریت کی حامل نرگس فخری بالی ووڈ کی چند خوبصورت اداکاروں میں شمار ہوتی ہیں نرگس فخری کا اصل نام نرگس محمد فخری ہے 20 اکتوبر 1979 کو نیویارک میں پیدا ہوئی نرگس فخری نے شوبز میں آمد ماڈلنگ سے شروع کی اور امریکہ کی چند معروف ماڈلز میں شمار کی جاتی تھی








نرگس نے 2011 میں رنبیر کپور کے ساتھ امتیاز علی کی پہلی فلم "، راک سٹار " میں کام کیا اور بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا نرگس فخری نے بالی ووڈ کی لاتعداد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور کئی ایوارڈ حاصل کیے نرگس فخری نے راک سٹار، مدراس کیفے، پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو، میں تیرا ہوں، کک، ساگاسم، اظہر، ہاؤس فل3، ڈشوم، بانجو سمیت درجنوں فلموں میں لیڈنگ رول کیے





نرگس فخری نے ہالی ووڈ کی فلم " سپائی" کو بھی اپنی شاندار اداکاری سے چار چاند لگا دیے اور فلم باکس آفس پر سپرہٹ ہوئی






نرگس فخری کی رواں سال دو فلمیں ریلیز ہورہی ہیں 2019 میں نرگس فخری کی ریلیز ہونے والی فلموں میں "اماوس" اور "ٹورباز" ہیں جن سے نرگس فخری کو بہت امیدیں وابستہ ہیں کیونکہ اگر فلمیں کامیاب نہ ہوئیں تو نرگس فخری کو بالی ووڈ سے واپسی کی راہ اپنانی ہوگی

No comments:

Post a Comment