Saturday, April 20, 2019

Yami Gautam

خوبصورت اور چنچل یمی گوتم 28 نومبر 1988 کو ہماچل پردیش کے علاقہ بیلاس پور میں پیدا ہوئی 2008 میں ماڈلنگ سے روشنیوں کی دنیا میں قدم رکھنے والی یمی گوتم نے تامل، تیلگو، پنجابی، کناڈا، اور ہندی فلموں میں قسمت آزمائی کی لیکن چند فلموں سے زیادہ فلمیں نہ کر پائی اور قسمت نے ساتھ نہ دیا
















لیکن 2012 میں بالی ووڈ کی فلم " وکی ڈونر" میں لیڈنگ رول ملنے سے یمی گوتم کا کامیابی کی طرف سفر شروع ہوا منفرد موضوع کی فلم " وکی ڈونر" نے ریکارڈ کامیابی حاصل کی اور یمی گوتم بھی فلم کی کامیابی کی وجہ سے سپرہٹ ہو گئی یمی گوتم کو 2014 میں اجے دیوگن کے مقابل " ایکشن جیکسن" میں اہم رول ملا تو یمی گوتم نے اپنی لاجواب اداکاری سے لاکھوں مداح بنا لیے 2015 میں یمی گوتم نے فلم " بدلا پور" میں لیڈنگ رول کیا تو کامیابی یمی گوتم کا مقدر ٹھہری 2016 میں یمی نے فلم " صنم رے" میں سکول گرل کا کردار بخوبی ادا کیا اور فلم بین ان کی نیچرل ایکٹنگ میں کھو جاتے ہیں






یمی گوتم نے فنی مہارت کی وجہ سے لاتعداد فلموں میں لیڈنگ رول کیے یمی گوتم کی کامیاب فلموں کی فہرست طویل ہے یمی گوتم نے ٹوٹل سیاپا، ہیرو، کورئیر بوائے کلیان، جنونیت، قابیل، سرکار3،بتی گل میٹر چالو، سمیت بے شمار ہندی، تامل اور تیلگو فلموں میں لیڈنگ رول کیا اور لاتعداد ایوارڈ حاصل کیے










2019 میں یمی گوتم کی فلم " اری، دی سرجیکل سٹرائیک " ریلیز کے لئے تیار ہے حساس موضوع پر بنائی گئی فلم ہونے کی وجہ سے یمی گوتم فلم کی کامیابی کے لئے کافی پرامید دکھائی دیتی ہیں

No comments:

Post a Comment