Saturday, April 20, 2019

Mallika Sherawat

بالی ووڈ میں مختلف ادوار میں اپنی بولڈ اداکاری سے بہت سی اداکاراؤں نے نشہرت حاصل کی لیکن بہت جلد گمنامی میں چلی گئی ہیں لیکن ایسی اداکارہ ملائکہ شروات بھی ہیں جو اپنی منفرد اور بولڈ اداکاری کے سبب بالی ووڈ میں خاص مقام اور شہرت کی حامل ہیں ملائکہ شروات 24 اکتوبر 1976 کو ہریانہ کے ضلع حصار میں پیدا ہوئی ملائکہ شروات کا اصل نام ریما لامبا ہے انڈین فلم انڈسٹری میں ریما نام کی اور اداکارائیں ہونے کی وجہ سے ریما لامبا سے ملائکہ شروات بن گئی










ہمیشہ سے منفرد نظر آنے کی عادت کے پیش نظر ملائکہ شروات نے نام بھی منفرد رکھا تاکہ اس کی الگ پہچان ہو عریانی اور ماڈلنگ سے اپنی پہچان بنانے والی ملائکہ نے کین فلم فیسٹول 2005 کے لیے 45 ملین روپے کے ہیرے جڑے زیورات پہنے اور وہ سپانسرڈ تھے ملائکہ شروات نے 2002 میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور پہلی فلم " جینا صرف میرے لئے" میں اہم رول ادا کیا لیکن خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ ہوئی ملائکہ شروات نے2003 میں فلم "خواہش" میں لیڈنگ رول کیا اور اپنے منفرد بولڈ سٹائل کی وجہ سے مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے لگی





ملائکہ شروات کے قطر کے شاہی خاندان سے قریبی مراسم ہیں اور ملائکہ شروات نے 2007 میں شہزادی کی شادی میں خصوصی شرکت کی تھی ملائکہ شروات نے "خواہش " کے بعد 2004 میں "مرڈر " سے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے اور بالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں شمار ہونے لگی ملائکہ شروات نے بالی ووڈ کی لاتعداد کامیاب اور سپرہٹ فلموں میں لیڈنگ رول کیے اور اپنے منفرد انداز کے بنا پر بالی ووڈ میں مقبولیت کے آسمان کا جگمگاتا ستارہ بن گئی ملائکہ شروات نے 2005 میں جیکی چن کے ساتھ ہالی ووڈ فلم " دی مائتھ" میں بھی اہم کردار ادا کیا





ملائکہ شروات نے 2010 میں " ہسسس" فلم میں ناگن کا منفرد اور مشکل کردار ادا کر کے فلم نگری کو حیران کر دیا اور " ہسسس" کے ناگن کے کردار کی وجہ سے فلم بینوں نے ملائکہ شروات کو بہت سراہا ملائکہ شروات نے ہندی، تامل، چائنیز اور انگلش فلموں میں اداکاری کی۔ ملائکہ شروات نے اپنے فلمی کیرئیر کے دوران درجنوں کامیاب اور باکس آفس پر سپرہٹ فلموں میں لیڈنگ رول کیے








ملائکہ شروات نے بچ کے رہنا رے بابا، پیار کے سائیڈ افیکٹ، ڈرنا ضروری ہے، ویلکم، ایک پہیلی، بن بلائے باراتی، ڈبل دھمال، تیز، قسمت لو پیسہ دل، ڈرٹی پالیٹکس اور زینت سمیت لاتعداد کامیاب فلموں میں اپنے منفرد انداز سے اداکاری کے جوہر دکھائے ملائکہ شروات نے اپنے منفرد اور بولڈ اسٹائل کے سبب اپنے کروڑوں مداح بنائے اور فلم انڈسٹری کی مصروف اداکاراؤں میں شمار ہونے لگی ملائکہ شروات نے اپنی شاندار اور منفرد اداکاری کے سبب لاتعداد ایوارڈ بھی حاصل کیے ہیں اور کامیابیوں کا سفر تاحال جاری ہے

No comments:

Post a Comment