Friday, April 12, 2019

Rani Mukerji

بالی ووڈ کی فلمیں دیکھنے والے رانی مکھرجی کے پرستار نہ ہوں ایسا ممکن نہیں ہے 12 مارچ 1978 کو پیدا ہونے والی رانی مکھرجی نے 1996 میں فنی کیرئیر کا آغاز کیا تو کامیابی کے دروازے خود بخود کھلتے چلے گئے





رانی مکھرجی نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز اپنے والد کی بنگالی فلم سے کیا اس کے بعد رانی مکھرجی کی فنی سفر کامیابی کی طرف گامزن ہوا اور ہر قدم پر رانی مکھرجی کامیابیاں سمیٹتی چلی گئی رانی مکھرجی نے فنی سفر کے دوران راجا کی آئیگی بارات، غلام، کچھ کچھ ہوتا ہے، ساتھیا، ہم تم، ویر زارا، بلیک، کبھی الوداع نہ کہنا جیسی لازوال فلموں میں کلیدی کردار ادا کیا





رانی مکھرجی نے 2005 میں " بنٹی اور ببلی " میں منفرد انداز میں اداکاری کے جوہر دکھا کر سب کو حیران کر دیا اسی طرح 2014 ء میں فلم " مردانی" میں رانی مکھرجی نے اپنے شوخ و چنچل مزاج کے برخلاف کردار ادا کر کے فلم بینوں کے دل موہ لیے رانی مکھرجی نے 2014ء میں آدیتیا چوپڑا سے شادی کر لی جس سے ان کا ایک بچہ بھی ہے




رانی مکھرجی نے اپنے فنی سفر کے دوران لاتعداد مداح بنانے کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں ایوارڈ بھی حاصل کیے

No comments:

Post a Comment