Saturday, April 20, 2019

Asin

روشن انکھوں اور مسکراتے چہرے والی آسن تھٹومکل تامل، تیلگو اور ہندی فلمیں دیکھنے والوں کے لئے کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں آسن تھٹومکل 26 اکتوبر 1985 کو کیرالہ کے علاقہ کوچی میں پیدا ہوئی انگلش ادب میں ڈگری حاصل کرنے والی آسن تھٹومکل نے اپنی روشن آنکھوں اور معصوم مسکراہٹ سے لاکھوں مداح بنا لیے ساؤتھ انڈیا کی رہنے والی شوخ و چنچل آسن نے تعلیم حاصل کرنے کے بعد اپنے والد کے سافٹ وئیر اور اور امپورٹ ایکسپورٹ کے کام میں ہاتھ بٹانا شروع کر دیا اور اسی دوران انہیں ماڈلنگ کی آفر آئی جو آسن نے قبول کرتے ہوئے کولگیٹ ٹوتھ پیسٹ اور فئیرایور کریم کی ماڈلنگ بھی کی









اسی دوران آسن نے ماڈلنگ کے ساتھ اداکاری کا فیصلہ کیا اور ڈائریکٹر ستھیان کے ساتھ اپنی پہلی فلم "نریندران مکان" بنائی جس کی کامیابی کے بعد آسن تھٹومکل کو تیلگو فلموں میں اداکاری کی آفر کی گئی جس کو قبول کرتے ہوئے " مہالکشمی" فلم میں لیڈنگ رول کیا آسن تھٹومکل تامل، تیلگو، سنسکرت، ہندی، انگریزی، فرانسیسی سمیت دیگر زبانوں پر عبور رکھنے والی واحد اداکارہ ہیں




آسن تھٹومکل نے نہایت کم عمری میں پردہ سکرین پر اپنا مقام بناتے ہوئے لاکھوں مداح بنائے اور کامیابی حاصل کی آسن تھٹومکل نے 2008 میں عامر خان کے ساتھ ہندی فلم " گجنی" میں لیڈنگ رول ادا کیا " گجنی" باکس آفس پر سپرہٹ ہوئی اور آسن تھٹومکل کے لئے بالی ووڈ میں کامیابی کے دروازے کھلتے چلے گئے جبکہ 2005 میں بھی آسن تھٹومکل نے تامل زبان میں بنائی گئی فلم " گجنی" میں بھی لیڈنگ رول کیا تھا اور جب عامر خان نے 2008 میں ہندی میں " گجنی" بنائی تو آسن تھٹومکل کی اداکاری سے متاثر ہوکر لیڈنگ رول آسن تھٹومکل کو ہی دیا گیا






آسن تھٹومکل نے اپنے فنی سفر کے دوران سیوامنی، گرشانہ، چاکرم، مجا، گجنی، لندن ڈریمز، ریڈی، ہاؤس فل2، بول بچن، کھلاڑی 786، آل از ویل سمیت درجنوں ہندی، تیلگو اور تامل فلموں میں اپنی اداکاری سے لاکھوں مداح بنا لیے آسن تھٹومکل گجنی، ریڈی، ہاؤس فل2، بول بچن، کھلاڑی 786 سمیت کئی کامیاب اور سپرہٹ فلموں کی وجہ سے بالی ووڈ کی کامیاب اور مصروف ترین اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں




آسن تھٹومکل نے 2016 میں راہول شرما سے شادی کر لی اور ایک بچے کی ماں ہیں آسن نے تین مرتبہ فلم فیئر ایوارڈ سمیت کثیر تعداد میں ایوارڈز حاصل کیے اور اس وقت ساؤتھ انڈیا کی سب سے کامیاب اداکارہ شمار کی جاتی ہیں جبکہ بالی ووڈ میں بھی اپنی ہم عصر ساتھی اداکاراؤں سے کامیاب قرار دی جاتی ہیں

No comments:

Post a Comment