Sunday, April 14, 2019

Jacqueline Fernandez

بالی ووڈ میں دنیا کے دیگر ممالک سے بہت سے اداکاروں نے اداکاری کے زریعے کامیاب ہونے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے لیکن انہی میں سے ایک خوبصورت چہرہ جیکولین فرنینڈس کا ہے سری لنکا سے تعلق رکھنے والی جیکولین فرنینڈس 11 اگست 1985 کو پیدا ہوئی






جیکولین فرنینڈس کے والد سری لنکا سے جبکہ والدہ کا تعلق ملائیشیا سے ہے اس کے والدین بحرین منتقل ہوئے تو اس نے بحرین میں تعلیم حاصل کی اور سکالرشپ پر سڈنی یونیورسٹی میڈیا اور مواصلات میں ڈگری حاصل کی جیکولین فرنینڈس 2006 میں مس سری لنکا منتخب ہوئی اور مس یونیورس کے مقابلہ میں بھی حصہ لیا لیکن کامیاب نہ ہو سکی






جیکولین فرنینڈس نے مس سری لنکا منتخب ہونے کے بعد ماڈلنگ شروع کی اور 2009ء میں بالی ووڈ میں قدم رکھا اور پہلی فلم " آلہ دین" میں اہم کردار ادا کیا فلم تو خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر پائی لیکن جیکولین فرنینڈس کے لیے کامیابی کے دروازے کھل گئے







جیکولین فرنینڈس نے مرڈر 2، ہاؤس فل2، ریس 2، کک، ہاؤس فل3، جڑواں 2 جیسی کامیاب فلموں میں لیڈنگ رول کر کے لاکھوں مداح بنا لیے ہیں

No comments:

Post a Comment