Tuesday, April 16, 2019

Bipasha Basu

بالی ووڈ کی سانولی سلونی اور بولڈ اداکارہ بپاشا باسو 7 جنوری 1979ء کو پیدا ہوئی 17 سال کی عمر میں ماڈلنگ سے فن کی دنیا میں قدم رکھنے والی بپاشا باسو نے ماڈلنگ کی دنیا میں اپنی خوبصورتی اور جسمانی کشش سے دھوم مچانے کے بعد 1996ء میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو فلم انڈسٹری میں بھی دھوم مچادی بپاشا باسو نے ہندی، بنگالی، تامل، تیلگو، اور انگلش فلموں میں اہم رول ادا کیے سانولی سلونی بے باک






اداکارہ بپاشا باسو نے اپنے منفرد انداز سے انتہائی قلیل وقت میں کروڑوں لوگوں کو اپنا مداح بنا لیا اور بپاشا باسو کی ہر فلم باکس آفس پر کامیاب دکھائی دیتی ہے فلم کی کامیابی کے لئے بنگالی حسینہ ہر انتہا تک جانے کے فن سے بخوبی آگاہ ہیں





اس لیے ان کے کروڑوں مداح بپاشا باسو کی فلموں کے بیتابی سے منتظر رہتے ہیں۔ بنگالی حسینہ بپاشا باسو نے بالی ووڈ کی لاتعداد فلموں میں لیڈنگ رول کیے جن میں اجنبی، جسم، راز، کارپوریٹ، نو انٹری، پھر ہیرا پھیری، آل دی بیسٹ، دھوم2، ریس، راز3 ڈی، بچنا اے حسینو، آلون، آتما سمیت درجنوں فلمیں سپرہٹ ہوئیں اور باکس آفس پر کامیاب فلمیں قرار دی جاتی ہیں بپاشا باسو نے اپنی شاندار اور منفرد اداکاری کی بنا پر لاتعداد ایوارڈ بھی حاصل کیے




بپاشا باسو نے 2016 ء میں ساتھی اداکار کرن سنگھ گرور سے بیاہ رچا لیا فلم انڈسٹری میں بپاشا باسو اور جان ابراہیم کی جوڑی سپرہٹ ہوئی اور ان کی ہر فلم باکس آفس پر سپرہٹ رہی ۔ بپاشا باسو نے سوشل ورک اور جانوروں کے حقوق و تحفظ کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔

No comments:

Post a Comment