Saturday, April 13, 2019

Vidya Balan

بالی ووڈ کی بولڈ اور بے باک اداکارہ ودیا بالن 1 جنوری 1979 میں پیدا ہوئی ودیا بالن نے سوشیالوجی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی بالن خاندان سے تعلق رکھنے والی ودیا بالن نے ڈانس کی باقاعدہ تربیت حاصل کی ودیا بالن سکول کے ایام میں شاہ رخ خان کی پرستار تھی اور یہی سوچ اس کو فن کی دنیا میں کھینچ لائی ودیا





نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لئے تامل پروڈیوسر کی جانب سے ودیا بالن کو مسترد کیے جانے کے بعد ودیا انتہائی مایوسی کی شکار ہوئی لیکن پھر اسے ایک تجارتی کمپنی کی جانب سے ماڈلنگ کی آفر ہوئی تو ودیا نے ان کے ساتھ 90 سے زیادہ اشتہارات کیے جس سے ودیا کو ٹی وی شوز میں جگہ ملی 2003





میں ودیا کو بنگالی فلم " بھالو ٹھیکو" میں اہم رول ملا جس سے اس کے لیے کامیابی کے دروازے کھلنے لگے 2006 میں ودیا بالن کو ونود چوپڑا نے "پرینیتا" میں لیڈنگ رول کی افر کی جس کے لئے ودیا بالن کے چالیس سکرین ٹیسٹ لیے گئے اور ودیا بالن "پرینیتیا" کی شاندار کامیابی سے کامیابیوں کی منزل کی طرف چل پڑی ۔اور 2006 میں ہی ریلیز ہونے والی "لگے رہو منا بھائی " نے ودیا بالن کو فن کے آسمان کی بلندیوں پر پہنچا دیا




ودیا بالن نے فن کے سفر کے دوران قسمت کنکشن، پاہ، دی ڈرٹی پکچرز، کہانی، کہانی2، تمہاری سلو، جیسی درجنوں کامیاب فلموں میں لیڈنگ رول ادا کیے ودیا بالن نے 2012 میں سدھاتھ رائے کپور سے بیاہ رچا لیا ودیا بالن نے پدما شری، نیشنل فلم ایوارڈ، فلم فیئر ایوارڈ، سکرین ایوارڈ سمیت کئی ایوارڈز حاصل کیے ودیا




بالن نے اپنے منفرد انداز اور بولڈ مناظر کے زریعے اپنے کروڑوں پرستار بنائے ہیں ۔

No comments:

Post a Comment