دیا مرزا نے نہایت مختصر وقت میں اپنی باکمال اداکاری سے بڑی بڑی فلموں میں جگہ بنالی دیا مرزا نے اپنے فلمی کیرئیر کے دوران رہنا ہے تیرے دل میں، تم سا نہیں دیکھا، لگے رہو منا بھائی، ہنی مون ٹریولز، شوٹ آؤٹ لوکھنڈ والا، کریزی 4، اور سنجو جیسی بڑی فلموں میں ہیروئین کا کردار ادا کیا اور اپنی خوبصورت مسکان اور جاندار اداکاری سے لاکھوں دلوں میں گھر کر لیا ۔
حیدر آباد سے تعلق خوبصورت مسکان والی حسینہ دیا مرزا نے مس بیوٹی فل سمائل سمیت دیگر کئی ٹائٹل اپنے نام کیے دیا مرزا نے 2014 میں ساحل سانگھا سے بیا رچا لیا اداکارہ، ماڈل اور فلم پروڈیوسر دیا مرزا آج بھی لاکھوں دلوں کی ملکہ ہے ۔
No comments:
Post a Comment