بالی ووڈ کی گلابی حسینہ ٹاپسی پانو یکم اگست 1987 کو دہلی میں پیدا ہوئی ماڈلنگ سے کیرئیر کا آغاز کرنے والی ٹاپسی پانو بالی ووڈ تک جا پہنچی ٹاپسی پانو نے 2008 میں مس انڈیا کا تاج اپنے سر سجایا جبکہ مس بیوٹی فل سکن کا ٹائٹل بھی جیت لیا
ٹاپسی پانو نے مس انڈیا کا تاج اہنے سر سجایا تو فلم نگری سے گلابی حسینہ کو آفرز آئیں جس کو قبول کرتے ہوئے ٹاپسی پانو نے 2010 میں تیلگو فلم سے کیرئیر کا آغاز کیا فلم "پنک" نے ٹاپسی پانو کو "گلابی " بنا دیا اور اس کی وجہ شہرت "گلابی" بن گئی خوبصورت گلابی گرل ٹاپسی پانو نے اپنی پرفارمنس سے لاکھوں مداح بنائے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی لاکھوں فالورز ہیں
ٹاپسی پانو نے اپنے کیرئیر کے دوران لاتعداد ایوارڈ حاصل کیے ٹاپسی پانو جماندی نادم، آدوکلام، مسٹر پرفیکٹ، ویرا، چشم بددور، آرامبا، بے بی، کنچنا2، ڈون گآٹا، رننگ شادی، دی غازی اٹیک، نام شبانہ، جڑواں2، سورما، ملک، بدلہ سمیت لاتعداد فلموں میں لیڈنگ رول ادا کیے ٹاپسی پانو کی 2019 میں "بدلہ" فلم ریلیز ہوئی ہے
جبکہ رواں برس ہندی فلم "تڑکا" اور تامل فلم "گیم اوور" ریلیز کے لیے تیار ہیں جن کی باکس آفس پر سپرہٹ کامیابی کے لئے ٹاپسی پانو کافی پرامید ہیں اسی طرح "مشن منگل" اور "ساند کی آنکھ" نامی فلمیں بھی رواں برس ریلیز ہوں گی جن میں ٹاپسی پانو نے منفرد انداز میں لیڈنگ رول کیے ہیں ٹاپسی پانو نے 2016 میں " وومن آف دی ائیر" کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا ہے ٹاپسی پانو کا 2019 میں بالی ووڈ کی مصروف ترین اداکارہ قرار دیا جا رہا ہے
No comments:
Post a Comment