انڈیا کے شہر لکھنؤ میں 10 جنوری 1994 کو پیدا ہونے والی زویا افروز نے مٹھی بائی کالج ممبئی سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد ماڈلنگ کے میدان میں قدم رکھا تو اپنی دل کو چھو دینے والی مسکان سے کروڑوں دلوں پر چھا گئی
زویا افروز 2013 میں مس انڈیا کا ٹائیٹل جیتا تو اس کے لئے فلم انڈسٹری کے دروازے کھلتے چلے گئے ٹیلی ویژن پر چائلڈ سٹار کی حیثیت سے آنے والی زویا افروز نے اپنی خوبصورتی اور معصوم اداؤں سے دیکھنے والوں کے دلوں میں جگہ بنا لی مس انڈیا منتخب ہونے کے بعد زویا افروز نے بے شمار ہندی، پنجابی،تامل اور انگلش فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور کئی ایوارڈز بھی حاصل کیے
معصوم چہرے اور خوبصورت مسکان والی زویا افروز نے ہم ساتھ ساتھ ہیں، سنت گنیشور، کچھ نہ کہو، ساڈی گلی آیا کرو سمیت کئی کامیاب فلموں میں کام کیا زویا افروز کے سوشل میڈیا ہر بھی لاکھوں فالوور ہیں
اور زویا افروز کی کامیابی کا سفر جاری ہے
No comments:
Post a Comment