Monday, April 22, 2019

Huma Qureshi

بالی ووڈ کی خوبصورت تیکھی مرچی ہما قریشی 28 جولائی 1986 کو دہلی میں پیدا ہوئی ہما قریشی کا اصل نام ہما سلیم قریشی ہے دہلی کے قریشی گھرانے سے تعلق رکھنے والی ہما قریشی نے دہلی یونیورسٹی سے ہسٹری آنرز میں بیچلر ڈگری حاصل کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ہما قریشی نے ماڈلنگ سے کیرئیر شروع کیا اور اپنی فلم بنانے کا اعلان کیا لیکن ناکامی کا سامنا کرنا پڑا








ہما قریشی نے ماڈلنگ میں پھرپور طریقے سے شہرت حاصل کی ہما قریشی کے والد ریسٹورنٹ کے مالک ہیں جبکہ ان کا بھائی ثاقب سلیم بھی اداکار ہے 2012 میں ہما قریشی نے بالی ووڈ کی فلم " گینگز آف وسی پور " میں محسنہ کا کردار ادا کیا ہما قریشی کی خوبصورتی، شاندار اداکاری اور فلم کی باکس آفس پر سپریٹ کامیابی نے ہما قریشی کو راتوں رات بالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراؤں کی صف میں لاکھڑا کیا دو پارٹ پر مشتمل فلم " گینگز آف وسی پور " ہما قریشی کے لئے کامیابی کی سیڑھی بن گئی




ہما قریشی نے ہندی، تامل اور انگلش فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے درجنوں ایوارڈ اپنے نام کر لیے ہما قریشی کی کامیاب فلموں میں گینگز آف وسی پور، تریشنا، ایک تھی ڈائن، ڈی ڈے، بدلا پور، ہائی وے، ایکس: پاسٹ از پریزنٹ، ڈیرھ عشقیہ، جولی ایل ایل بی2، اور کالا سمیت لاتعداد فلمیں شامل ہیں





بالی ووڈ کی خوبصورت تیکھی مرچی ہما قریشی کو مستقبل کی مصروف ترین اداکاراؤں میں شمار کیا جاتا ہے ہما قریشی نے اپنی خوبصورتی اور جاندار اداکاری سے لاکھوں مداح بنا لیے اور فلم بین ہما قریشی کو بہترین اداکارہ قرار دیتے ہیں

No comments:

Post a Comment