Kriti Sanon
بالی ووڈ میں تیزی سے جگہ بنانے والی اداکارہ کرتی سنن 27 جولائی 1990 کو پیدا ہوئی کرتی سنن نے الیکڑانکس اینڈ مواصلات میں ڈگری حاصل کی کرتی سنن نے 2014 میں فلم نگری میں قدم رکھا اور تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہی ہیں
خوبصورت اور درازقد کرٹی نے 2014 میں تیلگو فلم سے کیرئیر کا آغاز کیا لیکن "ہیروپنتی" سے شہرت حاصل کی کرٹی سنن کو اپنے کیرئیر میں سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑا لیکن اپنی محنت، لگن اور شاندار پرفارمنس کی بدولت کرٹی بالی ووڈ میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی کرٹی 2019 میں بالی ووڈ کی مصروف ترین اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں 2019 میں کرٹی سنن کی پانچ سے زیادہ فلمیں ریلیز ہورہی ہیں رواں برس کرٹی کی فلموں میں " لکا چھپی، ارجن پٹیلا، ہاؤس فل4، اور پانی پت ریلیز ہو رہی ہیں جن میں کرٹی لیڈنگ رول ادا کر رہی ہیں جبکہ فلم "کلنک" میں کرٹی سنن آئیٹم سانگ "ایرا غیرا" کر رہی ہیں
کرٹی سنن کو 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم " بریلی کی برفی" سے کافی مقبولیت حاصل ہوئی اور فلم کی باکس آفس پر کامیابی کی وجہ سے کرٹی سنن بالی ووڈ میں قدم جمانے میں کامیاب ہوگئی کرٹی سنن کو میوزک ویڈیوز " چل وہاں جاتے ہیں " اور " پاس آؤ" سے کافی پذیرائی ملی کرٹی سنن انتہائی سخت
مقابلہ کے باوجود اپنی شاندار پرفارمنس کی وجہ سے بہت سے ایوارڈز حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں کرٹی سنن نے قلیل وقت میں جہاں بھرپور کامیابی حاصل کی ہے وہیں اپنی شاندار پرفارمنس کی بنا پر اپنے مداحوں کی تعداد میں بھی روز بروز اضافہ کرتی دکھائی دیتی ہیں کرٹی سنن کے سوشل میڈیا پر بھی کثیر تعداد میں فالورز موجود ہیں فلم نگری کے تجزیہ کاروں کے مطابق کرٹی سنن انے والے وقت میں بالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہو سکتی ہیں
No comments:
Post a Comment