Ameesha Patel
امیشا پٹیل بالی ووڈ میں کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے اچانک فلم نگری میں آنے والی امیشا پٹیل اپنی بہترین پرفارمنس کی بدولت بالی ووڈ کی کامیاب اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں ممبئی کی پٹیل فیملی سے تعلق رکھنے والی امیشا پٹیل 9 جون 1976 کو پیدا ہوئی
امیشا پٹیل کے دادا جسٹس رجنی پٹیل فریڈم فائٹر تھے جس کی وجہ سے پٹیل خاندان کو بھارت میں عزت و احترام حاصل ہے امیشا پٹیل نے اکنامک میں ڈگری حاصل کرنے کے بعد کچھ عرصہ ایک فنانس کمپنی کے لئے کام کیا امیشا پٹیل نے پانچ سال کی عمر سے ڈانس کی باقاعدہ تربیت حاصل کی امیشا پٹیل کو فیملی فرینڈ راکیش روشن کی جانب سے فلم کی آفر کی گئی جو امیشا پٹیل نے قبول کرتے ہوئے 2000ء میں فلم " کہو نہ ۔۔۔۔۔ پیار ہے " میں لیڈنگ رول کیا فلم سپرہٹ ہونے کی وجہ سے امیشا پٹیل کو پہلی فلم سے ہی توقع سے بڑھ کر پذیرائی حاصل ہوئی جبکہ 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم " غدر" سے امیشا پٹیل شہرت کے آسمان کا روشن ستارہ بن گئی
امیشا پٹیل کا چھوٹا بھائی اشمیت پٹیل بھی بالی ووڈ کا معروف اداکار شمار ہوتا ہے امیشا پٹیل نے اپنے کیرئیر کے دوران اکشے کمار، سنی دیول، اکشے کھنہ، بوبی دیول، ریتھک روشن، ارجن رام بال و دیگر بالی ووڈ کے اہم اداکاروں کے ساتھ لیڈنگ رول کیے۔ امیشا پٹیل نے اپنے فلم کیرئیر کے دوران ہندی، تامل اور تیلگو فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اپنی شاندار پرفارمنس کی وجہ سے امیشا پٹیل نے لاتعداد ایوارڈز بھی حاصل کیے منفرد انداز کی خوبصورت اداکارہ امیشا پٹیل کے لاکھوں مداح ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی لاکھوں فالورز موجود ہیں
امیشا پٹیل نے اپنے کیرئیر کے دوران نامور اداکاروں کے ساتھ بدری، غدر، یہ زندگی کا سفر، کرانتی، کیا یہی پیار ہے، آپ مجھے اچھے لگنے لگے، ہمراز، یہ ہے جلوہ، پروانہ، سنو سسر جی، وعدہ، اعلان، ضمیر، منگل پانڈے، میرے جیون ساتھی، ہم کو تم سے پیار ہے، تیسری آنکھ، ان کہی، آپکی خاطر، ہائے بے بی، بھول بھلیاں، اوم شانتی اوم، ریس2 سمیت لاتعداد فلموں میں لیڈنگ رول ادا کیے امیشا پٹیل کی زیادہ تر فلمیں باکس آفس پر کامیاب اور سپرہٹ قرار پائی ہیں امیشا پٹیل کو بالی ووڈ کی مصروف اداکارہ قرار دیا جاتا ہے
No comments:
Post a Comment