بالی ووڈ کے منفرد انداز کے معروف اداکار شکتی کپور کی بیٹی شردھا کپور نے اپنے والد کی طرح منفرد انداز اختیار کرتے ہوئے قلیل مدت میں خود کو بالی ووڈ کی کامیاب اداکاراؤں کی فہرست میں لاکھڑا کیا ہے 3 مارچ 1987 کو پیدا ہونے والی شردھا کپور نے اس فنکار گھرانے میں آنکھ کھولی جو فلم نگری کے لیے اکیڈمی کی حثیت رکھتے ہے
شردھا کپور نے آنکھ کھولتے ہی فن اور فنکار دیکھے ہیں اور اس کی بچپن سے اداکاری کی تربیت کی جاتی رہی اس لیے 2010ء میں فلم نگری قدم رکھتے ہیں شردھا کپور نے خود کو اچھی اداکارہ ثابت کیا اور فلمی پنڈتوں کی جانب سے شردھا کپور کو مستقبل کی بڑی اداکارہ قرار دیا جانے لگا فلم " تین پتی" سے 2010 میں بالی ووڈ میں جلوہ افروز ہونے والی خوبصورت اور تیکھے نقوش کی مالک شردھا کپور نے سخت مقابلہ کے باوجود اپنی اداکاری سے اپنا آپ منوا لیا 2010 میں "تین پتی" اور 2011 میں " لو کا دی اینڈ" سے خود کو متعارف کروانی والی شردھا کپور نے 2012 میں فلم " عاشقی2" سے دھوم مچادی اور اپنی ہم عصر ساتھی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ کر بالی ووڈ کے آسمان پر چھا گئی
شردھا کپور نے اک ولن، اے بی سی ڈی2، باغی اور حیدر جیسی سپرہٹ اور باکس آفس پر دھوم مچا دینے والی فلموں میں لیڈنگ رول کر کے خود لاتعداد ایوارڈز کی اہل ثابت کرتے ہوئے درجنوں ایوارڈ حاصل کیے شردھا کپور کو اس وقت بالی ووڈ کی مصروف ترین اداکارہ قرار دیا جاتا ہے درجنوں فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی شردھا کپور اس وقت بھی درجنوں فلموں میں لیڈنگ رول کر رہی ہے شردھا کپور کی 2019 میں
ریلیز ہونے والی فلموں "چھچھورے" اور " سٹریٹ ڈانسر" کو ریلیز سے پہلے ہی کامیاب قرار دیا جا رہا ہے شردھا کپور اداکاری کے ساتھ ساتھ گائیکی میں بھی اپنی منفرد پہچان رکھتی ہیں اور اپنی سریلی آواز میں کئی فلموں کے لئے گانے بھی گائے ہیں شردھا کپور نوجوان نسل کی پسندیدہ ترین اداکارہ قرار دی جا رہی ہے جس کے سوشل میڈیا پر لاکھوں فالورز ہیں
No comments:
Post a Comment