Thursday, April 18, 2019

Anushka Sharma

بالی ووڈ میں پہلی فلم سے کامیابی حاصل کرنے والی اداکارائیں بہت کم ہیں لیکن 1 مئی 1988 کو پیدا ہونے والی انوشکا شرما بالی ووڈ کی تاریخ کی ان چند اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں جنہوں نے پہلی فلم سے ہی کامیابی سمیٹ لی ۔









ایودھیا کی رہنے والی انوشکا شرما نے 2008ء میں بالی ووڈ میں قدم رکھا تو پہلی فلم میں شاہ رخ خانجیسے بڑے اداکار کے ساتھ جوڑی نے انوشکا شرما کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا فلم کی سپرہٹ کامیابی اور انوشکا کی لاجواب اداکاری نے انوشکا شرما کو بالی ووڈ کے آسمان کا روشن اور جگمگاتا ستارہ بنا دیا آرمی آفیسر کی اداکارہ، فلم پروڈیوسر اور فیشن ڈیزائنر بیٹی انوشکا شرما نے انتہائی قلیل وقت میں بالی ووڈ میں مقام بنا لیا اور فلم پروڈیوسرز اور فلم ساز انوشکا شرما کے گرد منڈلانے لگے فلم "رب نے بنا دی جوڑی" سے فلم نگری میں قدم رکھنے والی انوشکا شرما اپنی خوبصورتی اور کردار میں ڈوب کر اداکاری کرنے کی وجہ سے لاکھوں دلوں کی دھڑکن بن گئی ہیں







انوشکا شرما کی متواتر سپرہٹ فلموں کی وجہ سے انوشکا شرما کے کروڑوں مداح ہیں " رب نے بنا دی جوڑی" کی کامیابی اور باکس آفس پر سپرہٹ ہونے کے بعد انوشکا شرما کے لیے بھی بالی ووڈ پر راج کرنے کے دروازے کھلتے چلے گئے انوشکا شرما کی بینڈ باجا بارات، جب تک ہے جان، این ایچ 10، دل دھڑکنے دو، اے دل ہے مشکل، سلطان، ہی کے، اور سنجو جیسی فلموں نے باکس آفس پر دھوم مچادی اور انوشکا شرما کے لئے کامیابیوں کے مزید دروازے کھلتے چلے جاتے ہیں





انوشکا شرما 2017 ویرات کوہلی کی دلہنیا بن کر پیا گھر سدھار گئی انوشکا شرما نے اپنی بہترین اداکاری کی بنا درجنوں ایوارڈز بھی حاصل کیے ہیں اور کامیابیوں کا سفر تسلسل سے جاری ہے

1 comment: