Monday, April 29, 2019

Baby Girl Esha Deol



بالی ووڈ کی ماضی کی مشہور فلمی چوڑی ہیما مالنی اور دھرمیندر کی بیٹی ایشا دیول 2 نومبر 1982 کو پیدا ہوئی معروف فلمی گھرانے سے تعلق رکھنے والی ایشا دیول نے اداکاری کی تربیت گھر سے ہی حاصل کی ایشا دیول کے دو بھائی سنی دیول اور بوبی دیول بھی فلم نگری کے معروف ستارے ہیں









ایشا دیول نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد 2002 میں فلمی دنیا میں قدم رکھا اور پہلی فلم " کوئی میرے دل سے پوچھے" میں آفتاب شیوداسانی کے مقابل ہیروئن کا کردار ادا کیا فلم کو باکس آفس پر خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ ہو سکی لیکن 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم "دھوم" نے دھوم مچادی اور ایشا دیول فلم نگری کے افق کا ستارہ بن گئی ایشا دیول نے بالی ووڈ میں قدم جمانے کے لئے 2006 میں  فلم " ان کہی" میں  منفی کردار ادا کیا جس سے ایشا دیول کے مداح خاصے مایوس ہوئے اور ایشا کو بھی کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا





بالی ووڈ کے معروف اداکار ابھیشک بچن اور کرینہ کپور سے ایشا دیول کی دوستی ہے ایشا دیول نے ماڈلنگ  کے میدان میں بھی خاصا نام کمایا ہے ایشا دیول کی اجے دیوگن، اکشے کمار، سریا اور سلمان خان کے ساتھ جوڑی کو فلم بینوں میں خاصی مقبولیت حاصل ہے ایشا دیول نے فلم نگری میں قدم رکھنے کے بعد ہندی اور تامل فلموں میں کام کیا ایشا دیول نے کوئی میرے دل سے پوچھے،  نہ تم جانو نہ ہم،  کیا دل نے کہا،  کچھ تو ہے،  چرا لیا ہے تم نے،  ایل او سی،  دھوم،  انسان،  کال،  میں ایسا ہی ہوں،  دس، نو انٹری،  شادی نمبر1، ان کہی،  جسٹ میریڈ،  ڈارلنگ،  کیش،  سنڈے،  ون ٹو تھری،  ہائی جیک،  سمیت لاتعداد ہندی اور تامل فلموں میں  لیڈنگ رول کیے






ایشا دیول کی فلموں ایل او سی،  دھوم،  انسان، کال،  میں ایسا ہی ہوں،  دس،  نو انٹری،  ٹیل می او خدا نے باکس آفس پر بھرپور کامیابی حاصل کی اپنے کیرئیر کے عروج میں  ایشا دیول نے بھارت تختانی سے شادی کر لی ایشا دیول نے اپنے کیرئیر کے دوران شاندار اور بھرپور پرفارمنس کی بنا پر مختلف ایوارڈ بھی حاصل کیے ایشا کا شمار بالی ووڈ کی مصروف اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے اور کامیابی کا یہ سفر روز اول کی طرح جاری ہے

No comments:

Post a Comment