Sunday, April 21, 2019

Neha Dhupia


بالی ووڈ، تامل اور تیلگو فلموں کی معروف اداکارہ نیہا دھوپیا 27 اگست 1980 کو کیرالہ کے نواحی علاقہ کوچی میں پیدا ہوئی کوچی کے سکھ گھرانے سے تعلق رکھنے والی نیہا دھوپیا 2002 میں مس انڈیا منتخب ہوئی جبکہ مس یونیورس کے مقابلہ میں ٹاپ ٹین میں رہی









نیہا دھوپیا نے دہلی یونیورسٹی سے تاریخ میں ڈگری حاصل کی نیہا دھوپیا نے ماڈلنگ سے فن کی دنیا میں قدم رکھا نیہا دھوپیا نے 1994 میں " مینارام" فلم میں بطور چائلڈ سٹار کام کیا جبکہ 2000 میں جاپانی فلم میں بھی اہم کردار ادا کیا مس انڈیا منتخب ہونے کے بعد 2003 میں بالی ووڈ کی فلم "قیامت" میں لیڈنگ رول کیا





پنجابی گھرانے سے تعلق رکھنے والی نیہا دھوپیا نے تامل اور تیلگو فلموں میں زیادہ کام کیا نیہا دھوپیا نے ہندی، تامل اور تیلگو فلموں میں بہترین اداکاری سے لاکھوں مداح بنائے درازقد اور خوبصورت پنجابی حسینہ نیہا دھوپیا نے شیشہ، کیا کول ہیں ہم، شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈ والا، دس کہانیاں، چپ چپ کے، سنگھ از کنگ سمیت درجنوں ہندی، تامل اور تیلگو فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے











نیہا دھوپیا کے کیرئر میں سنگھ از کنگ، قیامت، شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈ والا سمیت کامیاب فلموں نے باکس آفس پر کامیابی حاصل کی ہے نیہا دھوپیا نے 2018 میں بیاہ رچا لیا

No comments:

Post a Comment